21 اگست 2016 - 13:26
یمن میں سعودی دہشتگرد ایجنٹوں کا بھاری جانی نقصان

جنوبی یمن میں ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی یمن میں واقع تعز کے مغرب میں ہفتے کے روز ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے کم از کم پچاس فوجی ہلاک اور ستّر دیگر زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا العالم نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے صوبے شبوہ میں واقع شہر بیحان میں ایک اسکول پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے میں چار عام شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کے جنوبی سرحدی شہر جیزان میں واقع الطوال پر بھی سعودی فورسز کے حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169